علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافروں کا احتجاج دبئی کی پرواز منسوخ
شدید دھند کے باعث پرواز منسوخ ہوئی اور موسم ٹھیک یوتے ہی روانہ کر دی جائے گی، پی آئی اے حکام
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کا پی ائی اے کے خلاف احتجاج تین روز سے جاری ہے۔
مسافروں کی جانب سے پی آئی اے کاؤنٹر پر احتجاج 3 دن سے جاری ہے جس کے باعث تیسرے روز بھی دبئی جانے والی پرواز روانہ نہ ہوسکی جس پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں نے شدید نعرے بازی کی۔
اس موقع پر مسافروں نے کہا کہ 3 دن گزر گئے لیکن ہماری فلائٹ روانہ نہیں کی جا رہی، ہم نے پی کے 203 سے دبئی کیلئے بروز اتوار روانہ ہونا تھا اور آج ہمارے کورونا ٹیسٹ بھی ایکسپائر ہو رہے ہیں، ہمیں روزانہ بلایا جاتا ہے اور واپس بھیج دیا جاتا ہے۔
مسافروں نے مزید کہا کہ ہماری بات سننے کے بجائے کاؤنٹر پر لوگ ہنس رہے ہیں جب کہ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث پرواز روانہ نہ ہو سکی موسم ٹھیک یوتے ہی روانہ کر دی جائے گی۔