پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے

یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک February 16, 2021
یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں، درخواست فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد سے سینیٹ کی رکنیت کے لیے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار فرید رحمان نے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیے ہیں۔ فرید رحمان نے اپنی درخواست میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام لگایا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی میں توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے، وہ اچھی شہرت کے حامل نہیں، اس لئے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں