ذوالفقارعلی بھٹو کی 86 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
بلاول ہاؤس کراچی سمیت ملک بھر میں اجتماعات، گڑھی خدا بخش میں فاتحہ خوانی ہو گی
WASHINGTON:
پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 86 ویں سالگرہ آج جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔
گڑھی خدا بخش میں ان کے مزار پر قرآن خوانی ہو گی، بلاول ہاؤس کراچی سمیت ملک بھر میں سالگرہ کے حوالے سے اجتماعات منعقدہوں گے، جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور پارٹی رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ آئی این پی کے مطابق پنجاب سیکریٹریٹ بالمقابل باڑہ مارکیٹ لیاقت روڈ راولپنڈی میں شام4 بجے فکر بھٹو اور آج کی سیاست کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوگا۔ اسلام آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدرآصف علی زرداری نے قائد عوام کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نام کی نسبت سے انھیں حضرت علی کی تلوار اور عظیم شخصیت قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ آئیں قائدعوام کی اس یوم ولادت یہ عہد کریں کہ ڈکٹیٹروں سے ان کے کرتوت کا حساب لیں گے اور انھیں قانون سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا، بھٹو ان تمام لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے جو اس بات پر یقین کامل رکھتے ہیں کہ برداشت ، آزادی، وقار اور سب کے لیے مساوی مواقع ہی انسانی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔کراچی سے اسٹاف رپورٹرکے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 86ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میںوزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کا شمار دنیا کے امیر ترین ملکوں میں ہوتا۔