نواز شریف کو غنڈوں کا منسوخ کردہ پاسپورٹ نہیں چاہیے ترجمان ن لیگ
نواز شریف کو جعلی اور نااہل سیاسی دہشتگردوں سے پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی ضرورت نہیں، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غنڈوں کا منسوخ کردہ پاسپورٹ نواز شریف کو نہیں چاہئے وہ جب چاہیں گے پاکستان آئیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو جعلی اور نااہل سیاسی دہشتگردوں سے پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی ضرورت نہیں، غنڈوں کا منسوخ کردہ پاسپورٹ نواز شریف کو نہیں چاہیے، وہ جب چاہیں گے پاکستان آئیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیلی میل کے حوالے سے ایک شخصیت بےنقاب ہوگئی، جو لوگ اس لئے مسلط کئے گئے ہوں کہ کمیشن لا کر عمران حان کو دیں ،وائٹ کالر بدمعاش حکومت چلا رہے ہیں، گلی محلے کے بدمعاشوں کی طرح لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں،وزیراعظم نے گلی کے غنڈے حکومت میں رکھے ہوئے ہیں ،ٹاوٹس اور فرنٹ مینز کے ذریعے حکومت چلائی جا رہی ہے۔
ترجمان(ن) لیگ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر نہیں کماؤ پوت رکھے ہوئے ہیں۔ جہاں سے پیسوں کی آواز آتی ہے ان کی رالیں ٹپک جاتی ہیں، جہاں سے مال ملنے کی آواز آتی ہے وہاں بندے تعینات کر دیئے جاتے ہیں، کمیشن خوروں کو کمیشن نہیں ملا تو لڑائی میں نئی باتیں سامنے آئیں ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبر کی میٹنگ موسوی سے کرائی۔ شہزاد اکبر کے کہنے پر یہ میٹنگ کرائی گئی سلیکٹڈ وزیر اعظم کے مشیر کمیشن کے مشیر ہیں۔نیب کے چیئرمین کہاں چھپے ہوئے ہیں، عمران خان کے تابع شہزاد اکبر اور ان کے تابع چیئرمین نیب ہیں ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکمرانوں کا طریقہ واردات یہ ہے کہ 14 ہزار ارب کا قرضہ کھاؤ اور کمیشن بنا دو ، سیینٹ میں پیسے دیتے اور لیتے پکڑے جاؤ تو کمیشن بناؤ ،ہر معاملے پر کمیشن بنائے گئے لیکن نتیجہ صفر أتا ہے، ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے آنے چاہیں، شہزاد اکبر نے مجھ پر ہتک عزت کا دعوی کیا، عمران خان,شہزاد اکبر ,موسوی اور ڈیوڈ روز کے رابطوں کا ڈیٹا پبلک کیا جائے، شہزاد اکبر بتائیں گے کس حیثیت میں موسوی اور ڈیوڈ روز کو استعمال کرتے رہے۔