بھارت کا مرکزی بینک پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’پارٹی گرل‘ دینا نیر کی وائرل ویڈیو نے پورے ملک میں دھوم مچادی تھی

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’پارٹی گرل‘ دینا نیر کی وائرل ویڈیو نے پورے ملک میں دھوم مچادی تھی۔ فوٹو : فائل

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پاکستانی 'پارٹی گرل' سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے مہم لانچ کردی۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر 'پارٹی گرل' دینا نیر کی وائرل ویڈیو نے پورے ملک میں دھوم مچادی تھی، شوبز ستاروں سے لے کر عام آدمی تک ہر کسی کو 'پارٹی گرل' دینا نیر کے بولنے کا انداز اتنا پسند آیا کہ سب نے دینا نیر کے ہی انداز میں بول کر ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔







View this post on Instagram


A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)




پاکستان میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پارٹی گرل کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی جاپہنچے ہیں جہاں دینا نیر کے بولنے کے انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے، اس بات کا اندازہ بھارت کے مرکزی بینک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس نے پاکستانی 'پارٹی گرل' سے متاثر ہوکر دینا نیر کے بولنے کے انداز میں ہی بھارتی صارفین کے لیے مہم لانچ کردی ہے۔









View this post on Instagram




A post shared by Javeria Saud (@javeria_saud_official)




بھارتی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی صارفین کے لیے آفرز سے متعلق ایک تصویر شئیر کی گئی جس میں کہا گیا کہ 'یہ ہمارا ایپ ہے، یہ آفرز ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔



بھارت کے مرکزی بینک کی جانب سے پاکستانی پارٹی گرل کی لائنز چرانے کے بعد ٹوئٹر پر بھی ایک بحث چھڑگئی ہے جس میں پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی بینک نے جہاں سے لائن چرائی ہے اس کو کریڈٹ بھی دے۔
Load Next Story