مریم نواز کے بیک ڈور رابطے کو وزیراعظم نے مسترد کردیا فواد چوہدری

مریم نواز تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کے لیے انہیں پاکستان میں رہنا ہوگا، فواد چوہدری

مریم نواز تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کے لیے انہیں پاکستان میں رہنا ہوگا، فواد چوہدری ۔ فوٹو : فائل

LONDON:
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے لندن جانے کیلئے پیک ڈور رابطہ کیا جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اس کے لیے بیک ڈور رابطے کیے گئے تاہم وزیراعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔




وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رہنما (ن) لیگ مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کے لیے آپ کو پاکستان میں رہنا ہوگا۔
Load Next Story