ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ برقرار

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20 پیسے بڑھ گئی

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20 پیسے بڑھ گئی ۔ فوٹو : فائل

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ برقرار رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.30 روپے سے بڑھ کر 159.35 روپے اور10 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 159.40 روپے سے بڑھ کر 159.50 روپے ہو گئی۔


اسی طرح 20 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159.10 روپے سے بڑھ کر159.30 روپے اور قیمت فروخت 159.40 روپے سے بڑھ کر159.60روپے پر جا پہنچی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 191روپے سے بڑھ کر192روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر194روپے پر آگئی۔

اسی طرح 1.20روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 219 روپے سے بڑھ کر 220.20 روپے اور قیمت فروخت 221 روپے سے بڑھ کر 222.20 روپے ہوگئی۔
Load Next Story