پاک بحریہ کی میزبانی میں 45 ممالک پر مشتمل بحری مشق ’’امن2021ء‘‘ کا شاندار اختتام

مشق ’’امن 21 ‘‘ میں 45 ممالک نے بحری جنگی جہازوں، ایئر کرافٹ، اسپیشل آپریشن فورسز اور مندوبین کی ساتھ شرکت کی


Staff Reporter February 16, 2021
مشق ’’امن 21 ‘‘ میں 45 ممالک نے بحری جنگی جہازوں، ایئر کرافٹ، اسپیشل آپریشن فورسز اور مندوبین کی ساتھ شرکت کی (فوٹو : پاک نیوی)

لاہور: پاک بحریہ کی میزبانی میں 45 ممالک پر مشتمل بحری مشق ''امن 2021ء'' انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں ختم ہوگئی، اختتام پر پاک بحریہ اور مشق میں شریک عالمی بحری افواج کے جہازوں نے شاندار ''امن فارمیشن'' بنائی۔

پاک بحریہ کے مطابق اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے۔ صدر پاکستان کی پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا۔

aman 21 pak navy 2

مشق ''امن 21 '' میں تقریباً 45 ممالک نے بحری جنگی جہازوں، ایئر کرافٹ، اسپیشل آپریشن فورسز اور مندوبین کی کثیر تعداد کے ساتھ شرکت کی۔

aman 21 pak navy 5

بحری امور کے وفاقی وزیر، دفاعی پیداوار کی وفاقی وزیر، وزیر اعلیٰ سندھ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک آرمی کے سربراہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

aman 21 pak navy 6

مزید برآں مختلف ممالک کے سفیر، ہائی کمشنرز، اعلیٰ عسکری افسران اور دفاعی و نیول اتاشی بھی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کی تقریب میں شریک تھے۔

aman 21 pak navy 7

انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران صدر پاکستان نے مختلف پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں کے مظاہر ے کو دیکھا۔


aman 21 pak navy 8


فلیٹ ریویو کے دوران پاک بحریہ ، پاک فضائیہ اور مشق میں شریک غیر ملکی فضائی طیاروں نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ بعدازاں مشق میں حصہ لینے والے بحری جہازوں اور آفیسرز و جوانوں نے صدر کو سلامی پیش کی۔


aman 21 pak navy


بحری افواج کے بحری جہازوں کی جانب سے اتحاد اور مشترکہ عزم کی علامت کے طور پر بنائی جانے والی روایتی ''امن فارمیشن'' کے ساتھ ختم ہوئی۔ صدر پاکستان نے بحری مشق کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کو مبارک باد پیش کی۔


aman 21 pak navy 3


aman 21 pak navy 4

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں