سلمان تاثیر کی تیسری برسی دعائیہ تقریب میں شمعیں روشن پیپلزپارٹی کی عدم شرکت

پاکستان پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے لیڈریا اہم شخصیت نے شرکت نہیں کی


INP/Numainda Express January 05, 2014
اسلام آباد:سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی پر سول سوسائٹی کے ارکان شمعیں روشن کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکی تیسری بر سی کے موقع پرجائے وقوع اسلام آبادکی کوہسارمارکیٹ میں دعائیہ تقریب منعقدکی گئی جس میں سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے لیڈریا اہم شخصیت نے شرکت نہیں کی۔ اسلام آبادکی کوہسارمارکیٹ میںسابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکی برسی کے موقع پرمنعقدہ دعائیہ تقریب میںسول سوسائٹی کی رکن ریحانہ ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سلمان تاثیرایک سوچ کانام ہے جسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انھوںنے کہاکہ سلمان تاثیرکے قاتل ممتازقادری کو ہرصورت میں سزا ملنی چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ 3سال ہوگئے لیکن حکومت کونہ جانے کس چیزکا انتظارہے۔ سلمان تاثیرپر لگائے گئے سارے الزامات جھوٹ پر مبنی تھے۔ وہ مسلمان تھے۔ انھوں نے ایساکچھ نہیںکہا جوگستاخی ہو۔ اس موقع پرجائے وقوعہ پرپھول نچھاوراور شمعیںروشن کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں