پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول موخر کرنیکا فیصلہ

حلقہ بندیاں منسوخ کرنے کے عدالتی فیصلہ کے باعث الیکشن کا مقررہ وقت پر انعقاد ممکن نہیں،الیکشن کمیشن


Monitoring Desk January 05, 2014
حلقہ بندیاں منسوخ کرنے کے عدالتی فیصلہ کے باعث الیکشن کا مقررہ وقت پر انعقاد ممکن نہیں،الیکشن کمیشن۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول موخر کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حلقہ بندیاں منسوخ کرنے کے عدالتی فیصلہ کے باعث الیکشن کا مقررہ وقت پر انعقاد ممکن نہیں۔ بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کے مطابق پنجاب میں 30جنوری کو الیکشن ہونا تھے۔ کل حتمی امیدواروں کی فہرست آویزاں ہونی تھی ۔ ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کیلیے پنجاب حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کی شق10میں ترمیم کرنی پڑیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں