گوادر کیلیے 2050 کے ماسٹر پلان کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے
سرمایہ کاروں کی سہولت کیلیے ون ونڈو سسٹم شروع کیا جارہا ہے، ڈی جی ادارہ ترقیات گوادر
QUETTA:
ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل شاہ زیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی کیلیے 2050 کے ماسٹر پلان کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔
اس پلان کے مطابق جدید شہر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ صنعتی زونز بھی بنائے جائیں گے۔ گوادر کو ٹیکس فری اکنامک زون اور پورٹ سٹی بنایا جارہا ہے۔ گوادر میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو سٹم شروع کیا جارہا ہے جہاں ایک ہی مقام سے ان کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
گوادر کی قدیم آبادی والے علاقے کو ماڈل طرز پر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے لیے 20ارب روپے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔گوادر میں50 لاکھ گیلن سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے لیے پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔
پسنی میں آئل سٹی، گوادر میں شپ یارڈ، پیٹرو کیمیکل، ماہی گیری اور سیاحتی زونز بنائے جائیں گے۔ ترقی یافتہ گوادر خوشحال پاکستان کی علامت ہے۔ وہ پیر کو گوادر میں اپنے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ گوادر میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ 300 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کی تکمیل سے بجلی کا مسئلہ حل ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ گوادر کا ماسٹر پلان بن گیا ہے جو اسمارٹ پورٹ سٹی کا ہے۔ یہ ماسٹر پلان آئندہ 25 سے 30 برسوں کے لیے ہے۔ بلڈنگ کنٹرول اور دیگر معاملات کے لیے قوانین بنائے گئے ہیں۔ شاہ زیب خان کاکڑ نے کہا کہ گوادر کوٹیکس فری زون 10سے 15 سال کے لیے کیا جائے گا جس میں توسیع ہوسکتی ہے۔