خوشاب میں ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق
وزیراعلی پنجاب نے حادثہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی
دھند کے باعث ٹرک اورمسافرکوچ میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خوشاب میں دھند کے باعث ٹرک اورمسافرکوچ میں تصادم سے خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدادنے خوشاب ٹریفک حادثہ پراظہارافسوس کرتے ہوئے مسافروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اورزخمیوں کوبہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلی پنجاب نے حادثہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں چیانوالہ کے قریب جی ٹی روڈ پر14 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں12 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ 5 افراد کوموقع پرطبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے۔