امیتابھ کی نواسی کا والدہ کو کام نہ کرنے کا طعنہ دینے والے کو جواب
ماں اور بیوی ہونا ایک کل وقتی جاب ہے ان خواتین کو بدنام نہ کریں جو گھر کے کام کرتی ہیں، نویا
ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے اپنی والدہ شوئیتا بچن نندا کو کام نہ کرنے والے شخص کو کرارا جواب دیا ہے۔
نویانویلی شوبز کا حصہ تو نہیں ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر تقریبات میں بچن فیملی کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شوبز کا حصہ نہ ہونے کے باوجود نویا کے سوشل میڈیا پر کافی مداح ہیں۔
حال ہی میں نویا نے ووگ انڈیا کو انٹرویو دیا جس میں وہ اپنے ارد گرد موجود ورکنگ وومن نانی جیا بچن، ماں شوئیتا بچن اور دادی ریتو نندا (راج کپور کی بیٹی اور بزنس وومن) کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ تاہم اس انٹرویو پر ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی والدہ پر طنز کیا اور انہیں کام نہ کرنے کا طعنہ دیتے ہوئے کہ تمہاری والدہ کیا کام کرتی ہیں؟
تارہ کور سنگھ نامی صارف کے طنز پر نویا نے اسے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ان کی والدہ شوئیتا نندا ایک مصنف، ڈیزائنر ، ماں اور بیوی ہیں۔ اس تبصرے کا اسکرین شاٹ لے کر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا ماں اور ہاؤس وائف ہونا ایک فل ٹائم (کل وقتی) جاب ہے۔ مہربانی کرکے ان خواتین کو بدنام نہ کریں جو گھر کے کام کرتی ہیں۔ ان کا کام زیادہ اہم ہوتا ہے ایک نسل کی پرورش کرنا۔ امید ہے آپ انہیں نیچا دکھانے کے بجائے ان کے تعاون کو سپورٹ کریں گی۔