وزیراعظم عمران خان کے بھانجے پر زمین ہتھیانے کی درخواست دائر
پولیس اور انتظامیہ نے عمران خان کی رہائشگاہ سے متصل میری زمین پر کام سے روک دیا ہے، درخواست گزار
بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کے پڑوسی نے ان کے بھانجے پر زمین ہتھیانے کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پڑوسی عظمت اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے بھانجے شیراز عظیم کے خلاف پٹیشن دائر کر دی ہے، درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔
شہری نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ بنی گالہ میں وزیراعظم کے بھانجے زمین ہتھیا رہے ہیں، پولیس اور انتظامیہ نے عمران خان کی رہائشگاہ سے متصل میری زمین پر کام سے روک دیا ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفتر بلا کر زمین عمران خان کے بھانجے کو فروخت کرنے کا کہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ اور پولیس کو شہری عظمت اللہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس، انتظامیہ اور عمران خان کے بھانجے کو نوٹسز جاری کر دیئے۔