کراچی سمیت سندھ بھر میں 48 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے
کراچی سمیت سندھ بھر میں 48 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز کھلتے ہی فلنگ اسٹیشنز پرلمبی قطاریں لگ گئیں، ادھر سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہڑتال کی کال پیر تک کیلئے موخر کردی ہے۔
سی این جی اونرز ایسوسی ایشن اور سیکرٹری پیٹرولیم کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سندھ بھر میں 48 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے جس کے بعد مختلف فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، سی این جی کی عدم دستیابی کے باعث کراچی سے اندرون سندھ جانے والی گاڑیوں نے بھی کرایہ میں دو گنا اضافہ کردیا تھا جس کے باعث مسافروں کی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
گزشتہ روز سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سیکرٹری پیٹرولیم سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا تھا تاہم سیکرٹری پیٹرولیم نے انہیں آئندہ 2 روز تک سی این جی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر ٹرانسپورٹ اتحاد اور سی این جی اونرزایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال 2 روز کے لئے ہی موخر کردی تھی۔
دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی مالکان کو آئندہ ہفتے سے سندھ بھر میں ہفتہ وار گیس بندش کے دورانیے میں کمی کی یقین دہانی کرادی ہے جس کیلئے حتمی مشاورت سی این جی اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور سوئی سدن گیس کمپنی حکام کے درماین کو پیر کوہونے والی میٹنگ میں ہوگی۔