بھارتی پولیس نے بھی پاکستانی پارٹی گرل کی ویڈیو کو اپنی مہم کا حصہ بنالیا

چند روز پہلے بھارت کے مرکزی بینک نے پارٹی گرل کی ویڈیو سے اپنے صارفین کے لیے مہم لانچ کی تھی


ویب ڈیسک February 17, 2021
چند روز پہلے بھارت کے مرکزی بینک نے پارٹی گرل کی ویڈیو سے اپنے صارفین کے لیے مہم لانچ کی تھی۔ فوٹو : فائل

پاکستانی پارٹی گرل کی ویڈیو کے ذریعے بھارتی پولیس نے ایک مہم لانچ کی اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے پیغام دے دیا۔

پاکستانی لڑکی دینا نیر کی سوشل میڈیا پر وائرل 'پارٹی ہورہی ہے' ویڈیو ابھی تک لوگوں کے لیے تفریح کا سامان بنی ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیو سے متعلق لا تعداد میمز بنادی گئی ہیں جس کو شئیر کرکے ہر کوئی لطف اٹھارہا ہے۔




پاکستانی پارٹی گرل دینا نیر کی مقبولیت صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت تک جا پہنچی ہے جہاں پہلے بھارت کے مرکزی بینک نے پارٹی گرل کی ویڈیو سے اپنے صارفین کے لیے مہم لانچ کی اور سوشل میڈیا پر شئیر کیا جب کہ آج بالی وڈ اداکار رندیپ ہوڈا نے بھی شوٹنگ کے دوران ایسی ہی ایک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالی۔

https://twitter.com/Uppolice/status/1361667213904646146

اب پارٹی گرل دنیا نیر کی ویڈیو سے متاثر ہوکر بھارتی ریاست اترپردیش کی پولیس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ڈالی جس میں مشہور فلم 'سنگھم' کے ایک سین کو دینا نیر کی ویڈیو سے جوڑ کر ایک میم بنائی جس میں اترپردیش پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو خبردار کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بالی ووڈ اداکار رندیپ ہوڈا کی 'پارٹی ہورہی ہے' پر مزاحیہ ویڈیو وائرل

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد خود بھارتی صارفین نے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا اور اتر پردیش پولیس کی تعریف کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستانی پارٹی گرل کی بھی خوب تعریف کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں