’’میرے چند فالوورز جعلی اکاؤنٹ کے 70 ہزار فالوورز‘‘

مسز گنگولی کا جعلی فیس بک پیج پر پولیس سے رابطہ

مسز گنگولی کا جعلی فیس بک پیج پر پولیس سے رابطہ۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور سابق کپتان ساروگنگولی کی اہلیہ ڈونا نے اپنے نام سے جعلی فیس بک پیج پر پولیس سے رابطہ کرلیا۔


ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ ہم نے شکایت درج کرتے ہوئے جعلی پیج بنانے والے کی آئی پی کا پتہ چلا لیا، جس نے یہ پیج بنایا ہم جلدہی اس تک پہنچ جائیں گے۔

ڈونا ایک معروف ڈانسر بھی ہیں،انھوں نے کہاکہ مجھے اس پیج کے بارے میں ایک اسٹوڈنٹ نے بتایا، اس میں مجھ سمیت ساروگنگولی اور ہماری بیٹی کی تصاویر شیئر ہوئی تھیں، لوگ سمجھ رہے ہیں کہ میں خود شیئر کرتی ہوں، اس لیے اس پیج کو ختم کرانا چاہتی ہوں، میرا اپنا اکاؤنٹ بھی ہے جس پر میرے چند فالوورز ہیں جبکہ جعلی پیج پر فالورز کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
Load Next Story