
(ن) لیگ کے رہنما محمد زبیر اور ترجمان مریم اورنگزیب نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ مشاہداﷲ پارٹی کے سینئر اور وفادار رہنما تھے، مریم اورنگزیب نے کہاکہ وہ کافی عرصے سے علیل تھے، ان کی وفات ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
(ن) لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے مشاہداﷲ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ''انتہائی افسوسناک خبر سینٹر مشاہداللہ خان اس دنیا میں نہیں رہے''۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 17, 2021
Senator Mushahidullah Khan, MNS’s loyal and exceptional companion left us. I am shattered to hear the sad news. Will never be able to forget his fatherly affection & love. Huge huge loss. May Allah SWT shower upon him every blessing that HE has reserved for the afterlife. Ameen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 17, 2021
لیگی رہنما محمد زبیر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مشاہد اللہ خان کا ملکی سیاست میں بہت مثبت کردار رہا، انہوں نے ملک اورپارٹی کی بہت خدمت کی، مشاہداللہ اچھے انسان اور پارلیمنٹیرین، آمریت کے خلاف ڈٹے رہے۔
انہوں نے کہا کہ مشاہداللہ خان نڈر رہنما تھے، کبھی کسی معاملے میں خوفزدہ نہیں ہوئے اور دلیرانہ بیانیہ لے کر چلے۔
واضح رہے (ن) لیگ نے مشاہداﷲ خان کو سینٹ الیکشن کے لئے نامزد کیا ہوا تھا، نمازجنازہ آج بعد نماز ظہر ایچ 11 اسلام آباد کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔