جعلی ڈگری پر سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو 2 سال قید کی سزا

50ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا، خواتین جیل حیدرآباد منتقل

الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین کی عدالت نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق سینٹر یاسمین شاہ کی تعلیمی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر2سال قید اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا کر حیدرآباد جیل روانہ کر دیا۔

ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین فاروق احمد عباسی کی عدالت نے پیپلز پارٹی کی رہنمائاور سابق صوبائی وزیر سید علی بخش شاھ عرف پپو شاہ کی اہلیہ اور سابق سینٹر بی بی یاسمین شاہ کو دوسال قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔ سزا سنائے جانے کے بعد بی بی یاسمین شاہ کو بدین کی عدالت کے احاطے سے بدین پولیس نے گرفتار کرکے خواتین جیل حیدرآباد روانہ کر دیا.

یاسمین شاہ ق لیگ کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئیں تھیں اور مشرف دور2002میں ضلع ناظمین کے انتخابات میں بدین ضلعی ناظم کی سیٹ پر نامینیشن فارم میں انٹر کا سرٹیفکیٹ اور بی اے کی ڈگری جمع کرائی تھی جس پر اُس وقت پی پی پی کی امیدوار ایم این اے اور موجودہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بی بی یاسمین شاہ کی ڈگری کو الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ بی بی یاسمین نے انٹر کا جو سرٹیفکیٹ کاغذات نامزدگی کے ساتھ پیش کیا وہ کسی اور یاسمین شاہ کا ہے۔


تعلیمی بورڈ حیدرآباد اور ہیک کی جانب سے بی بی یاسمین شاہ کے سرٹیفکیٹ اور ڈگری جعلی ہونے کی تصدیق کے بعد سپریم کورٹ نے 2017 میں بی بی یاسمین شاہ کو پانچ سالوں کے لیے نااہل قرار دیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور الیکشن کمیشن کو ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی تھی۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے عورت ہونے کے ناطے فوجداری مقدمہ درج نہ کرانے کا فیصلہ کیا لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کے ریجنل الیکشن کمیشن حیدر آباد کو بی بی یاسمین شاہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی جس پر حیدر آباد ریجنل الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ بدین کی عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور بدھ کے روز ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین فاروق احمد عباسی کی عدالت نے بی بی یاسمین شاہ کو دو سال قید اور 5ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی.

الیکشن سے قبل یاسمین شاہ نے اپنے شوہر سابق صوبائی وزیر علی بخش پپو شاہ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story