خاندان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے پرتنقید بے وقوفانہ ہے زارا نورعباس
ڈرامے کے سیٹ پر کوئی رشتہ داری نہیں ہوتی، سب کو اپنا اپنا کام کرنا ہوتا ہے، اداکارہ
اداکارہ زارا نورعباس کا کہنا ہے کہ 'زیبائش' ڈرامے میں مداحوں کی تنقید کا مقصد سمجھ سے بالاترہے بلکہ ایسی تنقید بے وقوفانہ ہے۔
ٹی وی اداکارہ زارا نورعباس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کسی بھی اداکار کا اگرتعلق ایسے گھرانے سے ہو جہاں پہلے ہی سب اداکار ہوں تو اس سے فرق نہیں پڑتا۔ ڈرامے کے سیٹ پر کوئی رشتہ داری نہیں ہوتی، سب کو اپنا اپنا کام کرنا ہوتا ہے۔
بشریٰ انصاری کے ڈرامے زیبائش پرکام کرنے سے متعلق مداحوں کی جانب سے اقربا پروری کو لے کرتنقید کی گئی تھی جس پر اداکارہ نے کہا کہ زیبائش ڈرامے میں مداحوں کی تنقید کا مقصد سمجھ سے بالاترہے بلکہ ایسی تنقید وقوفانہ ہے۔ زیبائش نجی ٹی وی چینل کا ڈرامہ تھا، کاسٹ انہوں نے ہی فائنل کی اورہم سب نے اپنے اپنا اپنا کام کیا۔
اداکارہ نے اس متعلق مزید کہا کہ اگر ڈاکٹر کا بچہ ڈاکٹر بنتا ہے توسوال نہیں ہوتا ، یا اگر کسی آرمی والے کا بچہ آرمی میں جائے تواس کا کیا مطلب ہے کہ وہ سفارش سے آرمی میں گیا، ایسی سوچ سمجھ نہیں آتی۔
اپنی اداکاری سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ ڈرامے 'عہد وفا' میں میری مزاحیہ اداکاری کو سراہا گیا تھا، تاہم مجھے سنجیدہ اور کامیڈی دونوں ہی اداکاری پسند ہے، میں اداکارہ ہوں ہر طرح کا کردار کرنا میرا کام ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ کو فائنل کرنے سے پہلے اداکارہ اپنی والدہ واداکارہ اسما عباس اور شوہر و اداکار اسد صدیقی سے مشورہ لیتی ہیں۔
شوبزمیں آنے سے قبل مخالفت کا سامنا کرنے پر زارا نے کہا کہ 'آرمی کا بیک گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے والد کی طبیعت ذرا مختلف ہے، والد صاحب کا دل ڈرتا تھا اور منع کرنے کی وجہ بھی یہی تھی لیکن اب سب ٹھیک ہے تاہم اب تو سب کچھ اچھا ہے۔