مسکان سمیت 4 ٹک ٹاکرزکا قتل ایک خاتون کوحراست میں لے لیا گیا

خاتون کا مقتولہ مسکان سے جھگڑا ہوا تھا، تفتیشی ذرائع

کراچی میں نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار(نمبر AEN-548) پرفائرنگ کرکے لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکرکو قتل کردیا تھا

انویسٹی گیشن پولیس نے گارڈن میں کارپرفائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کی ہلاکت پرایک خاتون کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے گارڈن میں کارپرفائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکی ہلاکت پرسویرا نامی خاتون کوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: مقتولہ ٹک ٹاکر مسکان کی رحمن افغانی کیساتھ ویڈیو مل گئی


تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا مقتولہ مسکان سے جھگڑا ہوا تھا اورمبینہ طورپراسی نے رحمٰن افغانی کو فون کرکے بلایا تھا جو کہ واقعے کے بعد سے اپنے ساتھی سمیت روپوش ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار(نمبر AEN-548) پرفائرنگ کرکے لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکرکو قتل کردیا تھا جو ٹک ٹاک شوٹ کرکے واپس آرہے تھے۔

 
Load Next Story