غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر درخواست گزار پر لاکھوں روپے جرمانہ

عوامی مفاد کا معاملہ کوئی جادوئی چھڑی نہیں جو ہر کسی کے ہاتھ میں دے دی جائے، لاہور ہائیکورٹ


ویب ڈیسک February 18, 2021
عوامی مفاد کا معاملہ کوئی جادوئی چھڑی نہیں جو ہر کسی کے ہاتھ میں دے دی جائے، لاہور ہائیکورٹ

RAWALPINDI: لاہور ہائیکورٹ نے غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر درخواست گزار پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

جسٹس فیصل زمان خان نے شاہزانہ کاظمی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ درخواست گزار نے مختلف اشیاء کی اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے اور نہ ہی اس نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں بتایا، اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنا بھی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، عوامی مفاد کا معاملہ کوئی جادوئی چھڑی نہیں جو ہر کسی کے ہاتھ میں دے دی جائے، ایسی غیر ضروری درخواستوں سے اداروں میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عدالت اور دوسرے لوگوں کا وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار پر پانچ لاکھ جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر درخواست گزار سات دن میں جرمانے کی رقم ادا نہ کرے تو لینڈ ریونیو کے زریعے وصولی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں