فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگادی
آسٹریلیا نے مقامی میڈیا کی خبریں شیئر ہونے پر فیس بک کو ان میڈیا اداروں کو پیسے دینے کا پابند کیا تھا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگادی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے قانون متعارف کرایا ہے جس کے تحت آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس کی خبریں اور مواد شیئر کرنے پر فیس بک کو حاصل ہونے والی آمدنی سے ان میڈیا اداروں کو بھی ادائیگی کرنی ہوگی۔
اس پر فیس بک نے آسٹریلین صارفین پر پابندی لگادی کہ وہ آسٹریلوی میڈیا کی کسی بھی خبر یا مضمون کو اپنے پیج اور وال پر شیئر نہیں کراسکتے جبکہ آسٹریلوی میڈیا بھی اپنے فیس بک پیجز استعمال نہیں کرسکے گا۔ آسٹریلیا نے فیس بک کے اس اقدام کو طاقت کا بے جا استعمال اور غلط قرار دیا ہے۔
فیس بک کو ڈر ہے کہ اگر انہوں نے آسٹریلیا کے اس قانون کو تسلیم کرلیا تو اسے مثال بناتے ہوئے باقی ممالک بھی ایسے قوانین متعارف کرادیں گے۔