کابل یونیورسٹی کے لیکچرار مبشر مسلم یار بم دھماکے میں جاں بحق
اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی
کابل یونیورسٹی کے لیکچرار مبشر مسلم یار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
افغانستان پولیس کے مطابق ملک کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم افراد کی جانب سے یونیورسٹی کے لیکچرار مبشر مسلم یار کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی بھی مکمل تباہ ہوگئی۔
افغان پولیس کے مطابق بم دھماکے میں ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوا تاہم اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے رواں ماہ افغانستان میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں اب تک 168 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جب کہ 172 افراد ان واقعات میں زخمی ہوئے ہیں۔