عمران اشرف نے اگلے کردار کے لئے مداحوں سے رائے مانگ لی
بتائیں مجھے اب کس طرح کا کام کرنا چاہیے؟ عمران اشرف کا مداحوں سے سوال
ڈراموں کے معروف اداکار عمران اشرف نے اگلے کردار کے لئے مداحوں سے رائے مانگ لی۔
ڈرامہ سیریل' رنجھا رانجھا کردی' میں بھولے کے کردار کی وجہ سے شہرت پانے والے عمران اشرف اب تک مشک، دل موم کا دیا ،کہیں دیپ جلے جیسے سپرہٹ ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔
ان دنوں وہ ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر چھائے ہوئے ہیں کیوں کہ حال ہی میں اُن کا نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل 'رقص بسمل' بھی کافی مقبول ہوا ہے۔ رومانوی داستان پر مبنی یہ اس ڈرامے میں سارہ خان کے مد مقابل عمران اشرف نے 'موسیٰ' کا کردار ادا کیا تھا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLaXtP3lIfJ/"]
بھولا اور موسٰی کے کردار کے بعد عمران اشرف نے اپنے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے سوال پوچھا کہ مجھے اب کس طرح کا کام کرنا چاہیے؟ ایکشن تھرل یا رومانوی کہانی۔
عمران اشرف نے چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انھوں نے کئی سال ڈراموں میں معمولی کردار اس امید میں نبھائے کہ ایک دن انھیں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود معمولی رول آفر ہوتے رہے کیونکہ لوگ مجھے ہیرو تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھے۔