شوہر نے انشورنس رقم کیلیے حاملہ بیوی کو پہاڑ سے دھکا دیدیا

ہکان آئیسل کو بیوی کی موت کے بعد انشورنس کمپنی سے تقریباً 41 ہزار پاونڈ کی رقم ملنا تھی


ویب ڈیسک February 18, 2021
ہکان آئیسل کو بیوی کی موت کے بعد انشورنس کمپنی سے تقریباً 41 ہزار پاونڈ کی رقم ملنا تھی۔ فوٹو: فائل

ترکی میں شوہر نے بیوی کی انشورنس رقم حاصل کرنے کے لیے سیلفی لینے کے بہانے پہاڑ پر لے جاکر دھکا دیدیا۔

ترک میڈیا کے مطابق 2018 میں 32 سالہ ہکان آئیسل اپنی حاملہ بیگم کو گھمانے کے لیے پہاڑوں پر لے کر گیا جہاں اس نے سیلفی لینے کے بہانے بیوی کو پہاڑ سے دھکا دیدیا جب کہ ایمرجسنی سروس پر ہکان نے کہا کہ اس کی بیگم پاؤں پھسلنے کے باعث نیچے گرگئی، ریسکیو ٹیمز کی جانب سے سرچ آپریشن کے بعد خاتون اور بچے کی لاش مل گئی، بیوی کی موت کے چند ہی دن بعد ہکان بیوی کی انشورنش کی رقم لینے کے لیے پہنچا تو کمپنی نے رقم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں پولیس نے تفتیش کے بعد ہکان آئیسل کو بیوی اور اس کے پیٹ میں موجود 7 ماہ کے بچے کو انشورنس کی رقم ہتھیانے کے لیے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جب کہ عدالت میں استغاثہ کی جانب سے عائد الزام میں کہا گیا ہے کہ ہکان نے بیوی کو دھکا دینے کے لیے 3 گھنٹے تک انتظار کیا تاکہ آس پاس کوئی نہ رہے۔

استغاثہ کے مطابق ہکان آئیسل کو بیوی کی موت کے بعد انشورنس کمپنی سے تقریباً 41 ہزار پاونڈ کی رقم ملنا تھی تاہم ہکان آئیسل نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی بیگم کو دھکا نہیں دیا بلکہ وہ خود پاؤں پھسلنے کے باعث نیچے گری۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |