پاکستان کیلیے کورونا ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے بڑی خوش خبری

کوویکس کی جانب سے پاکستان کو دو مراحل میں کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی


ویب ڈیسک February 18, 2021
پہلے مرحلے میں آسٹرا زنیکا اور دوسرے میں فائزر کورونا ویکسین ملے گی۔(فوٹو، فائل)

PESHAWAR: پاکستان کے لیے کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

ادارۂ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مفت کورونا ویکسین کوویکس پلیٹ فارم سے ملے گی۔ کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔

پاکستان کو کوویکس سے کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 55 لاکھ ڈوزز ملیں گی، کوویکس پاکستان کو مفت کورونا ویکسین مراحلہ وار فراہم کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: چین پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کھیپ مفت فراہم کرے گا

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں آسٹرا زنیکا اور دوسرے میں فائزر کورونا ویکسین ملے گی۔ کوویکس جون تک پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 71 لاکھ خوراکین فراہم کرے گا۔پاکستان کو آئندہ ماہ پہلی کھیپ میں آسٹرازنیکا کی 70 لاکھ ڈوزز ملیں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کورونا ویکسین مفت، سب کو فراہمی آسان نہیں، ڈاکٹر فیصل

کوویکس پاکستان کو کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ جون میں فراہم کرے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی 1 کروڑ ایک لاکھ خوراکیں ملیں گی۔ پاکستان گاوی کے زریعے کوویکس سے مسلسل رابطے میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |