پاکستان کی پہلی آن لائن تاوان کی واردات میں ملوث جعلی صحافی گرفتار

بٹ کوائن کرنسی ڈکیتی کی بازیابی کے لئے پولیس نے آئی ٹی ماہرین سے رابطہ کر لیا


ویب ڈیسک February 18, 2021
بٹ کوائن کرنسی ڈکیتی کی رکوری کے لئے پولیس نے آئی ٹی ماہرین سے رابطہ کر لیا(فوٹو،فائل)

پاکستان کی تاریخ کی پہلی آن لائن تاوان کی واردات کی تفتیش کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول لائنز کےعلاقے میں بٹ کوائن کرنسی میں 1کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کی ڈکیتی کے معاملہ میں پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی تینوں گاڑیاں رینٹ کی نکلیں۔ پولیس نے گاڑیوں کے ڈرائیور اور ٹریول ایجنٹ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارآن لائن تاوان وصولی کی سنسنی خیز واردات

ذرائع کے مطابق واردات میں جعلی صحافی بن کر ویڈیو بنانے والا ملزم بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ بٹ کوائن کرنسی کی ڈکیتی واردات کا مرکزی ملزم رانا عرفان محمود تاحال مفرور ہے۔ بٹ کوائن کرنسی ڈکیتی کی بازیابی کے لئے پولیس نے آئی ٹی ماہرین سے رابطہ کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں