سرکاری زر مبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے بیرونی ادائیگیوں کی مد میں ں5 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں

12 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی(فوٹو، فائل)

گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں5کروڑ90لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 12فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب5کروڑ86لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 5کروڑ90لاکھ ڈالرز کمی سے 12ارب88کروڑ97لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7ارب16کروڑ89لاکھ لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔ مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے بیرونی ادائیگیوں کی مد میں ں5 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں۔
Load Next Story