نوشہرہ پی کے 63 پر ضمنی انتخاب 39 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار

120 پولنگ اسٹیشن پر ایک ہزار 700 سو سے زائد اہل کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے


ویب ڈیسک February 18, 2021
120 پولنگ اسٹیشن پر ایک ہزار 700 سو سے زائد اہل کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے (فوٹو: فائل)

نوشہرہ پی کے 63 پر ضمنی انتخاب کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا، حلقے میں 39 پولنگ اسٹیشن حساس ترین اور 35 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہر نوشہرہ میں حلقہ پی کے 63 میں ضمنی انتخاب کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔ ضمنی انتخاب کے دوران حلقے کے 39 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 35 کو حساس اور 28 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت مجموعی طور پر 120 پولنگ اسٹیشن پر ایک ہزار 700 سو سے زائد اہل کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 10، حساس پر 6 اور نارمل پر 4 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں