ایشز سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش آسٹریلیا 05 سے سرخرو
ریان ہیرس کو مین آف دی میچ جبکہ مچل جانسن کو ان کی تباہ کن بالنگ کی بدولت مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ کو ہرا کر سیریز 0-5 سے جیت لی ہے۔
سڈنی میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 140 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو کرس راجرز اور جارج بیلے کریز پر موجود تھے تاہم آسٹریلیا کی پوری ٹیم 276 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 448 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں کرس راجرز نے 15 چوکوں کی مدد سے 119 جب کہ جارج بیلے نے چھ چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے 6 بیٹسمین اپنا انفرادی اسکور دوہرے ہندسے میں بھی نہ لاسکے۔ انگلینڈ کے بورتھ وک نے 3 جبکہ جیمز اینڈرسن، اسٹیوارٹ براڈ اور بین اسٹوکس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
448 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 7 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان ایلسٹر کک آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 7 رنز بنائے، 37 رنز پر انگلینڈ کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب آئن بیل 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد وقفے وقفے سے انگلش کھلاڑیوں کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح اڑتی رہیں اورپوری ٹیم 166 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے کاربیری نے 43 اور براڈ نے 42 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی۔ آسٹریلیا کے ریان ہیرس نے 5 ، مچل جانسن نے 3 اور ناتھن لیون نے 2 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔
آسٹریلیا کے ریان ہیرس کو مین آف دی میچ جبکہ مچل جانسن کو ان کی تباہ کن بالنگ کی بدولت مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔