صوبائی تاریخ کا بڑا گندم منتقلی آپریشن جاری1 کروڑ 60 تھیلے کراچی سے پنجاب منتقل
رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹا تھیلا کی ممکنہ قیمت 390 روپے سے 430 روپے کے درمیان مقرر کیئے جانے کا امکان ہے
محکمہ خوراک پنجاب صوبائی تاریخ کے سب سے بڑے گندم منتقلی آپریشن کے دوران اب تک 50 کلو گندم سے بھرے 1 کروڑ 60 لاکھ تھیلے کراچی بندرگاہ سے پنجاب کے سرکاری گوداموں تک پہنچا چکا ہے۔
آئندہ ماہ تک مزید 67 لاکھ تھیلوں کی ترسیل کے بعد آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران 309 خصوصی بازاروں میں سستا آٹا فراہم کرنے جبکہ صوبے کی اوپن مارکیٹ میں ریگولرآٹے کی معمول کی قیمت پر فروخت جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹا تھیلا کی ممکنہ قیمت 390 روپے سے 430 روپے کے درمیان مقرر کیئے جانے کا امکان ہے اور اس مقصد کیلیے فلورملز کو ڈیڑھ لاکھ ٹن کے لگ بھگ سرکاری گندم فراہم کی جائے گی۔