ملک میں کورونا وبا سے مزید 40 افراد جاں بحق

ملک بھرمیں گزشتہ روز34 ہزار754 ٹیسٹ کیے گئے


ویب ڈیسک February 19, 2021
ایک ہزار 243 افراد وبا سے صحتیاب ہوگئے، این سی او سی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید 1245 کیسز اور40 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 40 اموات اور 1245 کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار527 جب کہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہوگئی۔

ملک بھرمیں گزشتہ روز34 ہزار754 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ایک ہزار243 افراد وبا سے صحتیاب ہوگئے۔ مجموعی صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 840 ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں