کراچی میں ایم کیو ایم کا جلسہ عام کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
آج کے جلسے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
WHITE PLAINS:
متحدہ قومی مومنٹ کا جلسہ عام جاری ہے جس میں شرکت کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ آئے ہوئے ہیں۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں الہ دین پارک سے ملحق میدان میں جلسے کے لئے تیار کئے گئے پنڈال میں وسیع اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جس پررابطہ کمیٹی کے اراکین سمیت دیگر اہم ذمہ داران کےلئے بیٹھے ہیں جبکہ خواتین اور میڈیا کے بھی الگ الگ پنڈال بنائے گئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ کے شہروں سے آنے والے کارکنوں کی گاڑیوں کے لئے جگہ مخصوص کردی گئی ہے۔ جلسے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں، اس سلسلے میں پولیس اور رینجرز کے علاوہ ایم کیو ایم کے رضاکار بھی سیکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
آج کے جلسے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس کی وجہ سے کارکنوں اور عوام میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے اور لوگ جوق در جوق جلسہ گاہ میں پہنچے ہیں۔