کورونا وبا کے خاتمے کیلئے عوام کو اوّلین ترجیح دی جائے چینی وزیرِ خارجہ

چین نے ویکسین سے متعلق اپنے بین الاقوامی تعاون میں کبھی بھی عالمی سیاسی اہداف کی پیروی نہیں کی


ویب ڈیسک February 18, 2021
چین نے ویکسین سے متعلق اپنے بین الاقوامی تعاون میں کبھی بھی عالمی سیاسی اہداف کی پیروی نہیں کی، چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کووڈ 19 ویکسین سے متعلق امور پر وزارتی کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے گزشتہ روز 17 فروری کو بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور ''عوام کو مرکزی اہمیت دیتے ہوئے انسداد وبا کےلیے عالمی تعاون کے فروغ'' کے موضوع پر خطاب کیا۔

وانگ ای نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے چار تجاویز پیش کیں: پہلی یہ کہ عوام کو اولین ترجیح دیتے ہوئے انسداد وبا کےلیے عالمی تعاون کو مضبوط بنایا جائے؛ دوسری یہ کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداروں پر عملدرآمد کیا جائے اور انسداد وبا کےلیے اچھا ماحول قائم کیا جائے؛ تیسری یہ کہ ویکسین کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائے اور ترقی پذیر ممالک کو مزید امداد فراہم کی جائے؛ اور چوتھی یہ کہ تعاون (کوآرڈی نیشن) کو مضبوط بنایا جائے اور اقوام متحدہ کے نظام کو بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جائے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین حقیقی عمل سے ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے۔ چین نے ویکسین سے متعلق اپنے بین الاقوامی تعاون میں کبھی بھی عالمی سیاسی اہداف کی پیروی نہیں کی، نہ کبھی کسی معاشی فائدے کا حساب لگایا اور نہ ہی اسے کسی قسم کے سیاسی حالات سے مشروط کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر ویکسین اور انسداد وبا سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوشش کرتارہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔