ضمنی الیکشن این اے 75 سیالکوٹ میں فائرنگ اور ہنگامہ آرائی سے 2 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے ماجد کا تعلق تحریک انصاف سے جبکہ ذیشان کا تعلق (ن) لیگ سے ہے


ویب ڈیسک February 19, 2021
این اے 45 کرم میں جے یو آئی کے جمیل خان اورپی ٹی آئی کے فخرزمان آمنے سامنے ہیں۔ فوٹو:فائل

ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 75 میں فائرنگ اور ہنگامہ آرائی سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دو دونشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ ڈسکہ کے گاؤں گوند کے نزدیک رنجھائی اسٹاپ پر پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران دو گروپوں میں شدید جھگڑے اور فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ جاں بحق ہونے والے ماجد کا تعلق تحریک انصاف سے جبکہ ذیشان کا تعلق (ن) لیگ سے ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملوث افراد کو حراست میں لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

این اے 75 اور45

این اے 75 سیالکوٹ میں (ن) لیگ کی سیدہ نوشین افتخاراورپی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں کڑا مقابلہ ہے۔ این اے 45 کرم میں جے یو آئی کے جمیل خان اورپی ٹی آئی کے فخرزمان آمنے سامنے ہیں۔

پی پی 51 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کی بیگم طلعت محمود اورپی ٹی آئی کے چوہدری یوسف مدمقابل ہیں جب کہ پی کے 63 میں (ن) لیگ کے اختیارولی اورپی ٹی آئی کے میاں عمرکاکا خیل میں مقابلہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |