کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
مقتول کا چند ماہ قبل اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل شریف آباد تبادلہ ہوا تھا
سائٹ ایریا میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ، مقتول اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل شریف آباد میں تعینات تھا ، آئی جی سندھ نے حسب روایت واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر کے اپنی جان چھڑالی۔
سائٹ اے کے علاقے میٹروول خٹک چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار 30 سالہ شیراز خان شہید ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز حکام موقع پر پہنچ گئے ، اس حوالے سے ہیڈ محرر پرویز کے مطابق مقتول اہلکار شیراز خان فرنٹیئر کالونی نمبر 3 میٹروول بلاک ڈی کا رہائشی تھا جو کہ چند ماہ قبل اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) سے تبادلہ ہو کر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل شریف آباد میں تعینات ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول ملے ہیں جبکہ شہید اہلکار کا پستول بھی اس کے قبضے سے ملا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ذاتی رنجش سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ موقع پر موجود افراد سے بھی ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے قریب لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ موٹر سائیکل پر فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکے۔