پاسپورٹ کی فیس میں کمی کردی گئی

بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر میں بھی فیس میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر میں بھی فیس میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

پاسپورٹ حکام نے مختلف کیٹیگریز کے پاسپورٹ کی فیس میں5 فیصد کمی کردی۔

فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا فوری اطلاق ہوگیا ہے۔ ملک بھر سمیت بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر میں بھی فیس میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

5 سالہ پاسپورٹ

پانچ سال والے ارجنٹ100صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس12ہزار روپے اور نارمل فیس6ہزار روپے ہوگی۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس9ہزار روپے جبکہ نارمل فیس5ہزار500ہزار روپے کردی گئی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس5ہزار اور نارمل فیس3ہزار روپے ہے۔


10 سالہ پاسپورٹ

دس سال والے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 18 ہزار روپے اور نارمل فیس9 ہزارروپے ہوگی۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس13ہزار500 روپے اور نارمل فیس8ہزار2سو 50 روپے ہوگی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس7 ہزار500 روپے اور نارمل فیس4ہزار500 روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کا 3 ہزار روپے میں 10سال کے لئے کارآمد پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

پاسپورٹ کی فیس میں کمی کا اطلاق17فروری کے بعد ہوا ہے اور جن لوگوں نے17فروری سے قبل فیس کروائی تھی انہیں کسی قسم کا کوئی ری فنڈ یا فیس ارجسٹ نہیں کی جائے گی۔
Load Next Story