پشاور میں نجی بینک سے منیجر اور سیکیورٹی گارڈ کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

دونوں افراد کے قتل کے باوجود نہ تو بینک میں موجود نقد رقم غائب ہوئی ہے اور نہ ہی تالے توڑے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک January 05, 2014
جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد کی جانچ سے اس واقعے کے محرکات کا پتہ چلے گا، پولیس فوٹو: فائل

جی ٹی روڈ پر واقع نجی بینک سے منیجر اور سیکیورٹی گارڈ کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بینک سے برآمد ہونے والی دونوں افراد کی لاشیں بینک منیجر فریداللہ اور سیکیورٹی گارڈ غنی الرحمان کی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا ہے تاہم نہ تو بینک میں موجود نقد رقم غائب ہوئی ہے اور نہ ہی تالے توڑے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جس کی جانچ پڑتال کے بعد یہ تفتیش کا عمل آگے بڑھے گا کہ بینک بند ہونے کے باوجود مقتول منیجر وہاں کیوں موجود تھا اور اس واقعے کے محرکات کیا تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں