پچھلی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے بجلی مہنگی ہورہی ہے وزیرتوانائی

جو سلوک ملک کے ساتھ پچھلی حکومت نے کیا ایسا تو دشمن کی فوج بھی نہیں کرتی، وفاقی وزیر عمر ایوب


ویب ڈیسک February 19, 2021
ان کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی وجہ سے یہ حالات ہیں، وفاقی وزیر۔ فوٹو:فائل

وزیرتوانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے بجلی مہنگی ہو رہی ہے، اور اب یہ لوگ مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہین۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، جس میں پیپلزپارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے تھے بجلی کے بل نہ دو اور وہ بل پھاڑ دیتے تھے، جب عمران خان بل پھاڑتے تھے تب بجلی کا یونٹ 8 روپے کا تھا، آج 28 روپے یونٹ ہے، اسپیکر مجھے بتائیں کہ میں بجلی کا بل دوں یا نہ دوں، یہ سوال آپ سے ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہر شہری کی قانونی ذمہ داری ہے کہ اپنے واجبات ادا کرے، جمعے کا دن ہے اپنی تقریر ختم کریں۔ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ہماری درخواست پر اجلاس بلایا گیا ہے آپ سنیں۔ اسپیکر نے کہا کہ مجھے رولز معلوم ہیں اور ان کے مطابق چلا رہا ہوں۔

راجا پرویز اشرف کے سوال پر اسپیکر نے وزیرتوانائی عمر ایوب خان کا مائیک آن کیا، تو اپوزیشن نے شور شرابا شروع کردیا، عمر ایوب کو مائیک دینے پر شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال اور دیگرارکان سپیکر ڈائس کے سامنے پہنچ گئے۔ جس پر اسپیکر نے ان سے سوال کیا کہ مجھے بتائیں کس قاعدے کے تحت حکومت کو نہ بولنے دوں،۔

اپوزیشن کے شور شرابے میں اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے وزیرتوانائی عمرایوب کا کہنا تھا کہ انہوں نے بجلی مہنگےمعاہدے کئے، مہنگائی کی بارودی سرنگیں پچھلیحکومتوں نے بچھائیں، جس کا خمیازہ ہم بھگت رہےہیں۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ راجہ پرویر اشرف کے سوالوں کا جواب ن لیگ کے قیصر شیخ دے چکے ہیں، راجا پرویز اپنے اتحادیوں سے پوچھیں عوام کو کیوں قرضے میں جھکڑا، ان کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی وجہ سے یہ حالات ہیں، ان کی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے بجلی مہنگی ہو رہی ہے، اور اب یہ مگرمچھ کے آنسوبہا رہےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچایا، یہ لوگ اپنے گریبان میں جھانکیں، پچھلی حکومت نے جو سلوک ملک کے ساتھ کیا ایسا تو دشمن کی فوج بھی نہیں کرتی، انہوں نے اپنی قبر خود کھودی، سرکلر ڈیٹ سامنے رکھ دیا ہے، لوگ پہلے بریف کیس لے کر دفاتر میں جاتےتھے ہم نے وہ ختم کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |