پرویزمشرف کی بیماری وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان صلح مشورے
ملاقات میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر بھی باہمی صلح و مشورے کئے۔
ملک کی موجودہ صورتحال اور غداری کیس کی سماعت کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لئے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے درمیان مشاورتی ملاقات ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، دو طرفہ امور اور سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف چلنے والے غداری کیس اور ان کی طبیعت پر باہمی صلح و مشورے کئے۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بلدیاتی قانون اور حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیئےجانے کے بعد بلدیاتی انتخابات پر پیدا ہونے والی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے بھی زیر بحث آئے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف 3 نومبر 2007 کے اقدامات پر غداری کا مقدمہ چل رہا ہے تاہم اس وقت وہ اپنی خراب طبیعت کی وجہ سے راولپنڈی کے ایک فوجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔