مریضوں کی سہولیات کیلئے ذاتی استعمال کی ادویات کی درآمد کا نظام آن لائن ہوگیا
پاکستان میں کچھ ادویات ایسی ہیں جو مختلف وجوہات کی وجہ سے ملک میں دستیاب نہیں
ڈریپ نے مریضوں کی سہولیات کیلئے ذاتی استعمال کی ادویات کے امپورٹ کا نظام آن لائن کردیا ۔شہری اب ذاتی استعمال کی ادویات کیلئے گھر بیٹھے اجازت نامہ (این او سی) حاصل کرسکیں گے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کچھ ادویات ایسی ہیں جو مختلف وجوہات کی وجہ سے ملک میں دستیاب نہیں،جن کو مریض ذاتی استعمال کیلئے امپورٹ کرسکتے ہیں تاہم ڈریپ سے اس کیلئے این او سی لینا لازمی ہے۔
ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مریض یا اس کے درخواست گزار کو این او سی کے حصول کیلئے آن لائن درخواست جمع کرانی ہوں گی۔ مریض یا درخواست گزار ڈریپ کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن درخواست پر کرے گا جس میں واضح کرنا ہوگا کہ اسے این او سی دوا کی ایکسپورٹ کیلئے چاہئے یا امپورٹ کیلئے۔
درخواست میں مریض یا درخواست گزار کو شخصی معلومات فراہم کرنی ہوگی جس میں مریض یا درخواست گزار کا نام، شناختی کارڈ نمبر، شناختی کارڈ کے فرنٹ و بیک سائیڈ کی تصاویر،موبائل نمبر اور ایڈریس بتانا ہوگا۔
درخواست میں مریض کیلئے ڈاکٹرز کی دی گئی تشخیص کردہ نسخہ کی کاپی اپلوڈ کرنی ہوگی جس پر ڈاکٹر کا ایڈریس، دستخط اور مہر ہونا ضروری ہے۔ دوا کی تفصیل و درکار تعداد بھی بتانی ہوگی۔ درخواست میں یہ بھی لکھنا ہوگا کہ مذکورہ دوا کس ملک سے امپورٹ یا کس ملک میں ایکسپورٹ کی جائے گی۔
مذکورہ معلومات کی فراہمی کے بعد درخواست گزار اپنی درخواست دائر سکیں گے۔ اس کے بعد سسٹم درخواست گزار کو آئی ڈی نمبر جاری کرے گا اور ڈریپ کا متعلقہ آفیسردرخواست کی جانچ پڑتال کے بعد این او سی جاری کرے گا۔