برطانوی ہائی کمشنر نے گوادر کرکٹ گراؤنڈ کو دنیا کا خوبصورت اسٹیڈیم قرار دیدیا

مجھے امید ہے ایک دن انگلینڈ کرکٹ ٹیم یہاں میچ ضرور کھیلے گی، کرسٹن ٹرنر


ویب ڈیسک February 19, 2021
مجھے امید ہے ایک دن انگلینڈ کرکٹ ٹیم یہاں میچ ضرور کھیلے گی، کرسٹن ٹرنر

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے گوادر اسٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ گراؤنڈ قرار دیدیا۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے گوادر کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا اور دلچسپ بات یہ کہ انہوں نے یہ پیغام پاکستانیوں کے لیے اردو میں ریکارڈ کیا۔



گوادر سے اپنے ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر نے اسے دنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ گراؤنڈ قرار دے دیا ۔ کرسٹن ٹرنر نے اردو میں اپنے پیغام میں کہا کہ آپ جانتے ہیں برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں کیوں کہ کرکٹ ہم دونوں ملکوں کے عوام کے خون میں شامل ہے۔

https://twitter.com/EliottJenson/status/1362648140113829888

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میرے خیال میں گوادر کرکٹ گراؤنڈ دنیا کا خوبصورت ترین گراؤنڈ ہے اور مجھے امید ہے ایک دن انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم یہاں میچ ضرور کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں