تیری بیٹی اغوا نہیں بھاگ گئی ہوگی صدر آزاد کشمیر کا مظلوم شخص کو تضحیک آمیز جواب

صدر سردار یعقوب کی جانب سے تضحیک آمیز باتیں سن کر مظلوم شخص کی آنکھوں میں آنسو آگئے


ویب ڈیسک January 05, 2014
صحافیوں کے کہنے پر سردار یعقوب نے مظلوم شخص کو 1000 روپیہ تھما کر ”دادرسی“ کردی۔ فوٹو؛فائل

ISLAMABAD: آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب بیٹی کے اغوا ہونے پر مدد مانگنے والے مظلوم شخص کی دادرسی کرنے کی بجائے اس کا تمسخراڑاتے رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پریس کلب کے باہر آزاد کشمیر کے علاقے گڑھی ڈوپٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک مظلوم شخص نے صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب سے کہا کہ 5 افراد نے ان کی 13 سالہ بیٹی کو اغوا کے بعد تشدد بھی جو ابھی ان کے ڈیرے پر موجود ہیں۔ اس پر صدر آزاد کشمیر نے بیٹی کے اغواء کی شکایت کرنے والے شخص کو فراڈیا قراردیتے ہوئے کشمیری زبان میں تضحیک آمیز جواب دیا کہ " تیری کڑی کسے نال نکل گئی ہوسی" یعنی تمہاری بیٹی اغواء نہیں کسی کے ساتھ بھاگئی ہوگی۔

اس دوران صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب مظلوم شخص کی داد رسی کے بجائے اس کی ذات پات اور برادری پوچھتے رہے۔ صدر کی جانب سے تضحیک آمیز باتیں سن کر مظلوم شخص کی آنکھوں میں آنسو آگئے تاہم صحافیوں کے کہنے پر سردار یعقوب نے مظلوم شخص کی بیٹی کو بازیاب کرانے کی یقین دہانی کے بجائے اسے 1000 روپیہ تھما کر "دادرسی" کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں