انعام بٹ کا پہلوان دوستوں کیساتھ پی ایس ایل میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کا اعلان
پی ایس ایل سے ایسے کھلاڑی بھی سامنے آئیں گے جو اپنے کھیل کے ذریعے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے، انعام بٹ
ریسلنگ کے عالمی چیمپئن محمد انعام بٹ نے اپنے پہلوان دوستوں کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کا اعلان کردیا۔
محمد انعام بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد ملک میں کھیلوں کی بحالی کی طرف بہت بڑا قدم ہے، لیگ کے مقابلوں کے لئے پورا ملک پرجوش ہے اور کرکٹ کے دیوانوں اور مستانوں کا تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کا شہر پہلوانوں کے حوالے سے پوری دنیا میں بہت مشہور ہے اور ہم تمام ریسلرز بھی پی ایس ایل کے مقابلوں کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہیں، مجھ سمیت گوجرانوالہ کے تمام پہلوانوں نے عہد کیا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے تمام میچز بھی دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوں گے۔
محمد انعام بٹ نے امید ظاہر کی کہ لیگ کے کامیاب انعقاد سے نہ صرف شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے بلکہ ایسے کھلاڑی بھی سامنے آئیں گے جو اپنے کھیل کے ذریعے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔