سندھ کے وسائل کی منصفانہ تقسیم پر ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں شاہ محمود قریشی

سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک January 05, 2014
بلدیاتی انتخابات کے لئے جو نظام اور اندازاپنایا گیا ہے، اس سے لگتا ہے الیکشن نہیں سلیکشن ہو رہی ہے، شاہ محمود قریشی فوٹو: فائل

KARACHI:

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم سندھ کے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی بات کرتی ہے تو ان کے ساتھ ہیں۔


کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن اگر ایم کیو ایم سندھ کے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی بات کرتی ہے تو ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے لئے جو نظام اور اندازاپنایا گیا ہے، اس سے لگتا ہے الیکشن نہیں سلیکشن ہو رہی ہے۔


شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عوام پر ایم این ایز اور ایم پی ایز مسلط ہیں۔ عوام کو ان سے نجات دلا کر حق دلائیں گے۔ کل حیدرآباد سے عمرکوٹ تک پرامن ریلی نکالی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں