کراچی پولیس نے بغیر اجازت تیسری شادی کی شکایت پر دلہے کو حوالات کی سیرکرا دی

مصباح نامی خاتون نے فقیرعباس کے خلاف بغیر اجازت تیسری شادی رچانے پرقانونی کارروائی کی درخواست کی تھی


Staff Reporter/ February 20, 2021
طلاق کے کاغذات دکھانے پر پولیس نے پولیس نے دلہے کو چھوڑ دیا فوٹو: فائل

پولیس نے بغیر اجازت تیسری شادی کی شکایت پر دلہے کو حوالات کی سیرکرا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے اتحاد ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مصباح نامی خاتون نے بغیر اجازت تیسری شادی رچانے پراپنے شوہر فقیرعباس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی درخواست دی تھی، خاتون کی درخواست پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دلہا فقیر عباس کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لیے تھانے منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق مصباح نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ فقیرعباس اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے، فقیر عباس نے مصباح سے شادی سے بھی قبل ایک اور شادی کر رکھی تھی، مصباح فقیر کی دوسری بیوی تھی، دوران تفتیش فقیر عباس نے واضح کیا کہ وہ کچھ عرصہ قبل مصباح کو طلاق دے چکا ہے،:فقیر عباس نے طلاق کے کاغذات پولیس کے سامنے پیش کر دیئے، پولیس نے تحقیقات کے بعد دلہے فقیر عباس کو رہا کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔