جسے میرے حجاب سےمسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے نوربخاری

جس کے لیے میں حجاب کرتی ہوں وہی میری نیت جانتا ہے، نور بخاری کا ناقدین کو جواب


ویب ڈیسک February 20, 2021
گزشتہ روز نوربخاری نے اپنی تصویر شیئر کی تصویر میں وہ کسی دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں فوٹوانسٹاگرام

سابق اداکارہ نوربخاری نے ان کے حجاب کے انداز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے کہ مجھے اپنی قبر میں حساب دینا ہے جسے میرے حجاب سے مسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے۔

دین کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نوربخاری سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ گزشتہ روز نوربخاری نے اپنی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں وہ کسی دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے اپنے لباس سے میچ کرتا ہوا حجاب بھی پہنا ہے۔



یہ بھی پڑھیں: نور بخاری نے پانچویں شادی پر خاموشی توڑدی

یہ تصویر کسی برائیڈل شوٹ کی نہیں بلکہ نور بخاری نے اپنی دوست کی شادی میں شرکت کی تھی اور یہ ساری تیاریاں انہوں نے دوست کی شادی کے لیے ہی کی تھیں۔ تصاویر کے علاوہ نور بخاری نے شادی میں شرکت کی مختصر ویڈیوز بھی اپنی انسٹااسٹوریز پر شیئر کیں۔ تاہم لوگوں کو ان کا حجاب باندھنے کا انداز بالکل پسند نہیں آیا اور ان پر تنقید شروع کردی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLeZMi0FppL/"]

یہ بھی پڑھیں: مارننگ شوزمیں ریٹنگ کیلئے لوگوں کورلایا جاتا ہے، نوربخاری

لوگوں کی تنقید کے بعد نور بخاری نے کمنٹس کا سلسلہ ہی بندکردیا اور انسٹاگرام اسٹوری پر خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ''میں نے اپنی قبر میں اپنا حساب دینا ہے لہذا براہ مہربانی آپ کو میرا حجاب، حجاب نہیں لگتا تو آپ مجھے نہ دیکھیں۔ جس کے لیے میں کرتی ہوں وہ میری نیت جانتا ہے اور صرف اس کو ہی جج کرنے کا حق ہے، اللہ اللہ اللہ۔''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں