کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

شاہد آفریدی، بابراعظم اور محمد حفیظ بطور آئیکون پلیئرز پہلے ہی لیگ کا حصہ بن چکے ہیں


Sports Reporter February 20, 2021
شاہد آفریدی، بابراعظم اور محمد حفیظ بطور آئیکون پلیئرز پہلے ہی لیگ کا حصہ بن چکے ہیں

کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی، بابر اعظم ،محمد حفیظ اور سرفراز احمد سمیت بطور آئیکون پلیئرز پہلے ہی لیگ کا حصہ بن چکے ہیں۔ کے پی ایل کے لیے پاکستانی انٹرنیشنل اور ڈومسیٹک پلیئرز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ رجسٹریشن کیلئے کرکٹرز لیگ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر خود کو رجسٹرڈ کر سکتے ہیں، رجسٹریشن کا عمل دس روز تک جاری رہے گا،جس کے بعد ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہو گا، کرکٹرز کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم مارچ ہے۔

کشمیر پریمئر لیگ 16 سے 27 مئی تک مظفر آباد میں کھیلی جائے گی، کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز، میرپور رائلز، راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز حصہ لیں گی۔

ہر ٹیم میں پانچ کشمیری کهلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے، کشمیر پریمئر لیگ کے ٹرائل کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جس میں 150 سے زائد کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ٹرائلز کے ذریعے ہی کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے کے ٹرائلز کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں