اوبر ڈرائیورز کو بھی ملازمین جیسی اجرت تعطیلات اور مراعات حاصل

اوبرز ڈرائیورز کو دیگر مزدورں کو حاصل کم سے کم اجرت، تعطیلات اور آرام کا وقفہ فراہم کیا جائے، برطانوی عدالت


ویب ڈیسک February 20, 2021
اوبر ڈرائیورز نے انتظامیہ کے خلاف اپنا مقدمہ جیت لیا، فوٹو : فائل

برطانیہ کی سپریم کورٹ نے اوبر ڈرائیورز کو بھی ملک میں مزدوروں کو حاصل حقوق کا حق دار قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں بھی قانون کے تحت کم سے کم اجرت سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ملک میں آن لائن کار سروس میں خدمات انجام دینے والے اوبرز ڈرائیورز کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اوبرز ڈرائیورز کو دیگر مزدورں کو حاصل کم سے کم اجرت، تعطیلات اور آرام کا وقفہ فراہم کیا جائے۔

برطانوی عدالت عظمیٰ نے یہ فیصلہ سلیکن ویلی میں مقیم کمپنی نے طویل عرصے سے چل رہی قانونی کشمکش میں دو سابق اوبر ڈرائیوروں کی سربراہی میں 25 افراد کی درخواست میں دیا۔ اوبر ڈرائیورز ''سیلف ایمپلائڈ'' نہیں بلکہ ملازم ہے اس لیے انہیں ملازمین جیسے تمام حقوق حاصل ہونے چاہیئے۔

جج جارج لیگگٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ٹریبیونل نے اوبر کی اپیل کو متفقہ طور پر مسترد کردیا۔ اس قانون سازی کا مقصد کمزور افراد کو کچھ تحفظ فراہم کرنا ہے جن کی تنخواہ اور کام کی شرائط کے بارے میں بہت کم یا نہیں کہا گیا ہے۔

دوسری جانب اوبر نے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق برطانیہ میں موجود 60 ہزار ڈرائیورز پر نہیں ہوتا تاہم شمالی کوریا اور مشرقی یورپ میں اوبر کے سربراہ جیمی ووڈ نے کہا ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں